ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر علامہ محمد نورالحق قادری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کے لیے 24نومبر کو پوری قوم نکلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے حوالے سے بشری بی بی کی بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔
تاریخی باب خیبر کے مقام پر پی ٹی آئی جمرود کے زیر اہتمام 24 نومبر پی ٹی آئی اسلام آباد فائنل کال کے احتجاج کے حوالے سے رجسٹریشن و اگاہی کیمپ دوسرے دن بھی جاری رہا۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد نے رجسٹریشن کرائی اور اسلام آباد فائنل کال میں بھرپور حصہ لینے کا عزم کیا۔
رجسٹریشن کیمپ میں شامل شرکاء سے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری، ممبر قومی اسمبلی حاجی اقبال افریدی، پی ٹی آئی خیبر کے جنرل سیکرٹری حاجی امیر محمد خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کے لیے 24نومبر کو پوری قوم نکلے گی۔
مقرری نے کہا کہ 24 نومبر کو ضلع خیبر سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ اسلام آباد جائے گا، جس کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے، یہ احتجاج حقیقی آزادی اور عمران خان کی رہائی کے لیے ہے۔ ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے بشریٰ بی بی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اسٹیبلیشمنٹ نے عمران خان کے حکومت کا خاتمہ کیا اور اب انہی کی ایماء پر قید ہے۔ ممبر قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، کبھی کرم میں حالات خراب تو کہی وزیرستان ،خیبر اور باجوڑ میں بم دھماکے اور آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اگر قبائیلی علاقوں کے عوام امن چاہتے ہیں تو 24 نومبر کو اسلام آباد فائنل کال کے لیے نکلیں۔ ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کو پارٹی کی طرف سے جو ہدف دیا گیا ہے، ان سے زیادہ آفراد کو ہم نکالیں گے، جن کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments