بشریٰ بی بی کے الزامات

بشریٰ بی بی کے الزامات بے بنیاد ہیں،جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ

ویب ڈیسک: سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ملک ہے ، بشریٰ بی بی کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں ۔
جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر دور میں پاکستان کی بھر پور مدد کی جبکہ سعودی عرب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت کا بھی بہت خیال رکھا اور مدد کی۔
سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا غیر ذمہ دارانہ بیان سراسر بے بنیاد ہے، سیاسی مفادات کے لیے بے بنیاد الزامات لگا کر قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔
واضح رہے گزشتہ روز بشری بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پائوں گئے اور واپس آئے توسابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہکو کالز آنا شروع ہوگئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر درج مقدمات کی تعداد 76ہو گئی ،رپورٹ پیش