ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان 24نومبر کے احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی ہدایت کردی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی نے واضح کیا ہے کہ 24نومبر کا احتجاج پر امن ہوگا اور طاقت ملی تو کسی سے بدلہ نہیں لیں گے کیونکہ یہ سنت ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 24 نومبر کی احتجاج کی کال پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
بشری بی بی نے اپنے بیان میں سعودی عرب کا ذکر نہیں کیا، سعودیہ کے ساتھ اچھے تعلق ہیں، بانی پی ٹی آئی نے بتایا وزیر آباد حملہ کے بعد محمد بن سلمان نے انہیں کال بھی کی تھی۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ پارا چنار واقعہ پر بانی پی ٹی آئی نے سخت افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا حل سیاسی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں۔
Load/Hide Comments