بشری بی بی کی ضمانت منسوخی

توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر

ویب ڈیسک: ایف آئی اے کی جانب سے مسلسل غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میںدرخواست دائر کردی گئی۔
جمع کرائی گئی درخواست میں ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں جبکہ عدالت نے بھی آرڈر میں لکھا تھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سے مسلسل عدم پیشی پر بشری بی بی نی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخ کی جائے۔
اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد ان کی جیل سے رہائی ممکن ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کیلئے انویسٹمنٹ کانفرنس جلد منعقد ہوگی، عظمیٰ بخاری