حمزہ شہباز کو اہم ذمہ داریاں

حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ برائے وزیراعظم تعینات کیا جائے گا، وفاق میں بطور چیئرمین تمام اہم امور سے متعلق اختیارات حاصل ہوں گے، حمزہ شہباز کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا جائے گا۔
حمزہ شہباز بطور چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ تعیناتی کے بعد مختلف صوبوں کے دورے بھی کریں گے، لاہور میں سٹیٹ گیسٹ ہاس کو چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ کا صوبائی دفتر ڈکلیئر کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ کا دفتر وزیراعظم آفس کے فرسٹ فلور پر قائم ہو گا جبکہ چاروں صوبوں میں ذیلی دفاتر بھی قائم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کوپارٹی لیڈرزسےزیادہ اہلیہ پراعتماد ہے:معاونین بشریٰ بی بی