ن لیگ لاشوں پر سیاست

ن لیگ عوام کی لاشوں پر سیاست کر رہی ہے،بیرسٹر محمد علی سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ محسن نقوی اور خواجہ آصف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی کرسی بچانے کے لیے پاکستانی عوام ی لاشوں پر سیاست کر رہی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاڑہ چنار واقعہ پر قوم سوگوار، مگر جعلی وفاقی حکومت سیاست چمکانے میں مصروف ہے،دہشت گردی کو لگام ڈالنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، مگر وہ خوابِ خرگوش میں مبتلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کی سمیں پاکستان میں دھڑلے سے استعمال ہو رہی ہیں، کیا وفاقی حکومت اندھی ہو چکی ہے؟ بارڈر پر دہشتگردوں اور ان کے وسائل کی روک تھام وفاقی تحقیقاتی اداروں اور کسٹمز کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لیے ایف سی کی متعدد پلاٹون اسلام آباد میں تعینات کر دی ہیں،خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے خلاف ایف سی پلاٹونز کی اشد ضرورت ہے، مگر وفاقی حکومت انہیں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ن لیگ نہ صرف معیشت کو ڈبونے پر تلی ہے بلکہ ملک کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے، دہشت گردوں کے خلاف وفاقی حکومت کی کارکردگی مذاق سے زیادہ کچھ نہیں خیبر پختونخوا کو مالی طور پر کمزور کرنے کے لیے وفاقی حکومت ہر ہتھکنڈا آزما رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، مگر وفاقی حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ن لیگی حکمران خود عوام کے دشمن بن گئے ہیں، عوام کی جان و مال پر حملہ آور ہیں، صوبے میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ہم نے 7 ارب روپے مختص کیے ہیں، وفاقی حکومت کہاں ہے ۔

مزید پڑھیں:  حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ احترام سے نمٹنا چاہیے، میتھیو ملر