سال2024ء کسانوں کے لئے بدترین

سال2024ء کسانوں کے لئے معاشی طورپر بدترین رہا ،مشیر خزانہ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ سال2024ء ملک کے کسانوں کے لئے معاشی طورپر بدترین سال رہا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ سال 2024کے دوران پنجاب میں گندم کا ریٹ 4500 روپے من سے کم کرکے 2500فی من کر دیا گیاجبکہ چاول کی قیمت میں کمی بھی آئی۔
انہوں نے کہا کہ کسان کا کپاس اور گنا نے بھی ساتھ نہیں دیا، گنے کاپچھلے سال 425روپے فی من ریٹ تھاجبکہ رواں سال 400روپے میں شوگر ملیں گنے کی خریداری کر رہی ہیں۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا اگر اسی طرح معاشی استحصال ہوتا رہا تو اگلے سال فصلوں کا کیا بنے گا؟ ۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ