ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے موٹرویز تاحکم ثانی 8مقامات سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق 22 نومبر کی رات 8 بجے سے پشاور سے اسلام آباد موٹروے، لاہور سے اسلام آباد موٹر وے، لاہور سے عبدالحکیم موٹروے، پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے، سیالکوٹ تا لاہور موٹر وے ڈی آئی خان تا ہکلہ موٹر وے مرمت کی وجہ سے تاحکم ثانی بند رہے گی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے 24نومبر کو ملک بھر میں احتجاج کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔
راولپنڈی اسلام آباد میں ہفتہ کی شب سے میڑو بس سروس غیر معینہ مدت کیلئے بند رہے گی، راولپنڈی سمیت ڈویژن بھر میں جلسے جلوسوں و اجتماعات پر دفعہ 144 کے تحت پابندی نافذ ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کے تین اضلاع راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز کی خدمات بھی طلب کی گئی ہیں۔
احتجاج کے پیش نظر اسلام اباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہر کے تمام ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا حکم بھی جاری کردیا، ممکنہ کشیدہ حالات کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے اڈے آج شام سے بند کردیے جائیں گے جبکہ پولیس نے اسلام آباد کے نجی ہاسٹلز بھی بند کرادیے ہیں جس سے یہاں مقیم طلبا پریشانی کا شکار ہیں۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق 22 نومبر کی رات 8 بجے سے پشاور سے اسلام آباد موٹروے، لاہور سے اسلام آباد موٹر وے، لاہور سے عبدالحکیم موٹروے، پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے، سیالکوٹ تا لاہور موٹر وے ڈی آئی خان تا ہکلہ موٹر وے مرمت کی وجہ سے تاحکم ثانی بند رہے گی، احتجاج کے باعث لاہور میں رنگ روڈ کو 23 اور 24 نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا۔
مظاہرین سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی میں مجموعی طور پر 4800 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جن میں لیڈیز پولیس افسران و کانسٹیبلز بھی شامل ہیں، تمام فورس کو 24 نومبر کی صبح 8 بجے ڈیوٹی پوائنٹس پر پہنچنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
فورسز کی اوور آل سپرویژن ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی حافظ کامران اصغر جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے پاس ہوگا، 24 نومبر کو ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکاروں پر اسلحہ و موبائل فون ساتھ رکھنے پر پابندی ہوگی۔
ضلع راولپنڈی میں داخلی و خارجی راستوں، اندرون شہر مری روڈ و اسلام آباد کو ملانے والے مقامات سمیت 70 سے زائد مقامات کو کنٹینرز و رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، راولپنڈی بھر میں 65 سے زائد مقامات پر پولیس پکٹس قائم کرکے پولیس افسران و جوان بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی صدر میڑو بس اسٹیشن سے لیکر فیض آباد آئی جی پی اسٹیشن تک ہر اسٹیشن پر پولیس فورس اور آنسو گیس گنیں چلانے والے ماہر پولیس فورس بھی تعینات رہیں گی
Load/Hide Comments