ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے20اور 22نومبر کے درمیان خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کئے۔
کارروائیوں کے ضلع آواران میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ، دہشت گردوں میں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ نیاز عرف گھمن اور ظریف عرف شاہ جہاں شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی اور ضلع کیچ میں بھی ایک، ایک دہشتگرد مارا گیا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن اور ترقی کے خلاف سازشیں ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Load/Hide Comments