30ہزار پولیس اور ایف سی اہلکار

پی ٹی آئی احتجاج: 30ہزار پولیس اور ایف سی اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے 24نومبر کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب، سندھ سمیت دیگر صوبوں سے ایف سی سمیت 30 ہزار پولیس اہلکار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے دیگر صوبوں سے آنے والی پولیس کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے ، پنجاب سے 19ہزار اہلکار و افسران جبکہ سندھ پولیس کی 5 ہزار نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
پولیس نفری کے علاوہایف سی کی 5 ہزار نفری اور آزاد کشمیر پولیس کی ایک ہزار نفری بھی اسلام آباد پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ نفری کے ساتھ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی منگوائے گئے ہیں، متعلقہ اضلاع کی نفری کے ہمراہ ان کے ڈی ہی از بھی اسلام آباد ڈیوٹی کریں گے، ہر ضلع کی پولیس کی کمانڈ بھی ساتھ منگوائی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب بھی اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ دیگر صوبوں سے 30ہزار نفری اسلام آباد پہنچی ہے اسلام آباد پہنچنے والی نفری کو پولیس لائنز، مختلف اسکولوں اور عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قائد اعظم انٹرپراونشل گیمز میں شرکت کیلئے خیبر پختونخوا کا دستہ روانہ