43افراد سپرد خاک،فضا سوگوار

پارا چنار میں شہید ہونیوالے43افراد سپرد خاک،فضا سوگوار

ویب ڈیسک: پارا چنار میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 43افراد کو آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیاگیا ،تدفین کے موقع پر ضلع بھر کی فضا سوگوار رہی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لوئر کرم بگن اور اوچت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 43افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں اپنے اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
شہدا کی میتیں ایمبولینسوں کے ذریعے پاراچنار پہنچائی گئیں جہاں سے تدفین کے لئے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں لے جایا گیا تدفین کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔
واقعے کے خلاف پاراچنار میں تمام بازار اور تعلیمی ادارے بند رہیں جبکہ مشتعل افراد نے مین شاہرا ہ پر ٹائر جلاکر احتجاجاً روڈ کو بند کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سرکاری کانوائے میں شامل مسافر گاڑیوں پر لوئر کرم میں بگن اوچت کے علاقے میں دہشت گردوں نے مسافر گاڑیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب پشاور سے پاراچنار اور پاراچنار سے پشاور دونوں جانب سے مسافر گاڑیوں کی کانوائے آرہے تھے ۔
دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں سات خواتین اور 5کمسن بچوں سمیت 43مسافر شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ نے 5 جوڈیشل افسران کے تبادلے کر دیئے،اعلامیہ جاری