ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں کل کے لئے کرفیو نافذ ،ڈپٹی کمشنر سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کچھ دنوں سے سیکورٹی حالات نہیں ہیں اس لئے جنوبی وزیرستان کی وادی شکئی میں کل سیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے باعث کرفیو نافذ رہے گا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی میں کل صبح 6 بجے تا دوپہر 2 بجے جبکہ جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا میں صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے کہا ہے کہ کچھ دنوں سے سیکورٹی کی حالات ٹھیک نہیں ہے عوام کرفیو کے دوروان تعاون کریں ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس سے کرفیو کے دوران سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments