اہلیہ کو سیاست سے دور رہنے

عمران خان نے اہلیہ کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دےدیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کی تشویش پر اپنی اہلیہ بشری بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دے دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پرپاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں تشویش پائی جارہی ہے اور سابق خاتون اول کوکسی بھی معاملے سے پہلے پارٹی سے مشاورت کا کہہ دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی اکثریت نے سعودی عرب کے حوالے سے حالیہ بیان کے بعد خود کوبشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کوپیغام پہنچانے کی کوشش کی لیکن مشعال یوسفزئی کو آج اڈیالہ میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی تشویش پربانی پی ٹی آئی نے بشری بی بی کو سیاست سے دوررہنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع نے بتایاکہ پارٹی رہنماؤں کا موقف ہیکہ ویڈیو پیغام ایڈیٹ کرکے اپلوڈ ہوا لیکن اتنی بڑی غلطی کیسے نظراندازہوئی؟ ویڈیوایڈیٹ کرنے کے بعد بھی جاری کردہ بیان کی ٹائمنگ درست نہیں۔
دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ24نومبراحتجاج میں بشریٰ بی بی شامل ہوں گی مگرکردارمرکزی نوعیت کانہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بشری بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھاکہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاں گئے اور واپس آئے توباجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری