حکومت کی کانپیں ٹانگ

وفاقی حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایک کال سے وفاق اور پنجاب حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ،ملک بند کر کے ہمارا احتجاج پہلے ہی کامیاب بنادیا۔
ہائی ویز، موٹر ویز، بس اڈوں، ہوٹلز اور پنجاب میں دفعہ 144 کے نافذ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹروے اور شاہراہیں بند کردیں، پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ، ہوٹلوں اور لاری اڈوں کی بندش ثبوت ہے کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ہم ابھی 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے مراحل میں ہیں، حکومت نے ملک بند کرکے ہمارااحتجاج خود ہی کامیاب بنادیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، حکومت ملک بند کرکے عوام کو تکلیف دے رہی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایک کال سے حکومت کے اوسان خطاہوگئے ہیں، جیل میں قید ایک شخص نے احتجاج سے قبل ہی حکمرانوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل کمیشن کے 2 اجلاس آج طلب، ججز تعیناتی زیر غور