ویب ڈیسک: پاراچنار میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے باعث شہادتوں کے بعد ضلع لوئر کرم میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، حالیہ واقعات میں لوئر کرم جھڑپوں میں شدت آتی جا رہی ہے، اس دوران مزید 16 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ تحصیل لوئر کرم کے علاقے علیزئی اور بگن کے قبائل کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ دوسری طرف بالش خیل، خار کلی، کنج علیزئی اور مقبل گاؤں کے درمیان بھی فائرنگ شروع ہو گئی ہے۔ بعض مقامات پر آگ لگانے کے واقعات بھی رونما ہو ہہے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین ایک دوسرے کو بھاری اور خودکار اسلحوں سے نشانہ بنا رہے ہیں، جس کے باعث لوئر کرم جھڑپوں میں شدت آ رہی ہے جس میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
ضلع کرم میں مخدوش صورتحال کے باعث آج تعلیمی ادارے بند ہیں۔ یاد رہے کہ فریقین کے درمیان لڑائی کا سلسلہ کل مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد ہوا۔ گزشتہ روز بگن، مندوری اور اوچت کے مقام پر مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 43 افراد شہید ہوئے تھے، جن میں 6 خواتین اور 5 بچے بھی شامل تھے۔
Load/Hide Comments