مزیدار بھنڈی گوشت بنانے کی ترکیب و اجزاء
:اجزاء
گوشت آدھا کلو
بھنڈی آدھا کلو
پیاز 1 پاؤ
ٹماٹر 1 پاؤ
ہری مرچ 6 عدد
تیل 1 کپ
ادرک لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
نمک 1 چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
دھنیا پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
املی کا رس 4 کھانے کے چمچ
:ترکیب
سب سے پہلے گوشت میں 4 گلاس پانی کے ساتھ نمک، زیرہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دھنیا پاؤڈر اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر گوشت کو ہلکی آنچ پر پکائیں کہ گوشت گل جائے۔
پھر بھنڈی کو کاٹ لیں اورکڑاہی میں آدھا کپ تیل گرم کرکے بھنڈی کو فرائی کرلیں اور اس کو نکال لیں۔
اب تھوڑا سا تیل کڑاہی میں مزید ڈال کر پیاز کو فرائی کرلیں۔
اب اسی تیل میں پیاز نکال کر ٹماٹر فرائی کریں اور ساتھ گلا ہوا گوشت بھی ٹماٹروں کے ساتھ ڈال کر ڈھک دیں۔
تھوڑی دیر کے بعد گوشت کو اچھی طرح بھون کر اس میں بھنڈی اور پیاز شامل کرکے مکس کریں۔
آخر میں ہرا دھنیا ، ہری مرچ، گرم مصالحہ پاؤڈر اور املی کا رس ڈال کے دس منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
روٹی کے ساتھ مزیدار بھنڈی گوشت سرو کریں۔