مینڈیٹ چور حکومت عوام کا حق

فسطائی ہتھکنڈوں کی بجائے مینڈیٹ چور حکومت عوام کا حق واپس کرے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد سیل کر کے جعلی حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی کامیابی پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ فسطائی ہتھکنڈوں کی بجائے مینڈیٹ چور حکومت عوام کا حق واپس کرے۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے پورا ملک سیل کرنے اور راستوں کی بندش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے، پورا علاقہ بنکر بنا دیا گیا ہے، اس قسم کے فسطائی ہتھکنڈوں کی بجائے مینڈیٹ چور حکومت عوام کا حق واپس کرے۔
انہوں نے کہا کہ فسطائی ہتھکنڈوں کی بجائے جمہوری انداز اپنائیں، عوام کی زندگی اجیرن بنانے سے انہیں کچھ نہیں ملنے والا، بصورت دیگر ناکامی آپ ایک بار پھر جعلی سرکار کا مقدر بنے گی، موٹروے اور پنجاب کی شاہراہوں کو بند کرنا احتجاج کی کامیابی کا مظہر ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے ان پر خوف طاری ہے، جس کا اندازہ ان کے ہوٹل، تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور لاری اڈوں تک کو بند کرنے سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے، مینڈیٹ چور سرکار نے اپنی جعلی سلطنت بچانے کے لئے پورے پاکستان کو بند کردیا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ کہاں ہیں وہ درباری وزراء جو کہتے تھے 50 لوگ بھی نہیں نکلیں گے، 50 لوگوں کے ڈر سے پورا پاکستان بند کردیا گیا ہے؟ جعلی حکومت کچھ بھی کرلے اس کا خاتمہ یقینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگی اجیرن بنانے سے انہیں کچھ نہیں ملنے والا، بصورت دیگر ناکامی ایک بار پھر جعلی سرکار کا مقدر ہے۔
صوباءی مشیر کا کہنا تھا کہ فارم 47 سرکار پر خوف طاری ہے، وہ خود اپنے دعوی کی نفی کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی والے 50 لوگ بھی نہیں لا سکیں گے، تو جب تعداد معلوم ہے تو پھر کیوں پورا ملک سیل کیا جا رہا ہے. یہ ظاہر کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ و احتجاج کامیاب رہا.

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کیخلاف برطانوی پارلیمنٹ میں صدائیں بلند