قانون ہاتھ میں لینے والے

قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، محسن نقوی کی ہدایت

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پولیس فورس کا حوصلہ بڑھانے علی الصبح پولیس لائنز پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے قیام امن کیلئے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے پولیس کو ہدایت دیتے ہوَئے کہا کہ اب کی بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کا صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، اس اہم موقع پر ہم نے وفاقی دارالحکومت کو ہر صورت محفوظ اور پرامن رکھنا ہے، اور یہ پولیس فورس نے یہ بات یقین بنانا ہے۔ انہوں نے پولیس فورس کو ہدایت کی کہ اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو بھی واپس نہیں جانے دینا۔
محسن نقوی نے پولیس جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ اور آپ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں، دوران ڈیوٹی آپ نے حفاظتی سامان لازمی پہننا ہے، پولیس فورس نے ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس پہن کر فرائض سرانجام دینے ہیں، امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  جعلی خبریں پھیلانے والوں کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے ،پاک فوج