24نومبر احتجاج کے باعث لاہور سیل

24نومبر احتجاج کے باعث لاہور سیل، شہری پریشان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے 24نومبر احتجاج کے باعث لاہور سیل کر دیا گیا ہے ، اس دوران تمام داخلی و خارجہ راستے بند کردیئے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نہ صرف آنے جانے والے راستے بند کئے گئے ہیں بلکہ لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز بھی بند کر دی گئی ہیں، میٹرو بس سروس بھی محدود کر دی گئی ہے۔
صوبائِی دارلحکومت لاہور کے شہریوں کو شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاہور کے علاقے بابو صابو کو بھی کنٹینرز اور بیریئرز لگا کر بند کر کے وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف اسلام آباد جانے والی موٹر وے بھی بند کر دی گئی ہے، لاہور پولیس نے تمام بس اڈے اور لاہور رنگ بھی بند کر رکھا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے 24نومبر احتجاج کے باعث لاہور سیل کر کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں وہیں میٹروبس سروس کو بھی مسافروں کیلئے محدود کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے تبایا ہے کہ میٹروبس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ اقدام احتجاج کی کال کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اپنی جنس کے ازخود تعین کی اسلام میں اجازت نہیں،اسلامی نظریاتی کونسل