ویب ڈیسک: 9مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت ایڈمن جج منظر علی گل نے کی۔ دوران سماعت مقدمات میں علیمہ اور عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ راستے بند ہیں، علیمہ خان اور عظمی خان اسلام آباد میں ہیں، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
انسداد دہشر گردی عدالت کی جانب سے 9مئی مقدمات میں عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے مقدمات پر مزید سماعت ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments