ویب ڈیسک: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی شہر دہلی سرفہرست جبکہ لاہور کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر برقرار ہے، لاہور میں سموگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اس میں کسی صورت کمی نہیں دیکھی جا رہی، حالانکہ گزشتہ روز سموگ میں کمی کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بھی کھول دیئے گئے تھے۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے عالمی سطح پر تیار کی جانے والے ممالک کی فہرست سے صوبائی دارالحکومت کا اخراج نہ ہو سکا، صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 360 ریکارڈ کی گئی۔ دیگر علاقوں میںنسبت سموگ صوبائی دارالحکومت میں میںزیادہ ہے.
لاہور کے دیگر علاقوں میں ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 485 جبکہ جوہر ٹاؤن کے علاقے کا اے کیو آئی 418 پر پہنچ گیا۔ اس سے سینے کے اور دیگر وبائی امراض میں بھی اضافہ دیکھا جانے لگا ہے، جس سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ماہرین کے مطابق ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments