لوئر کرم جھڑپوں کے باعث مقامی

لوئر کرم جھڑپوں کے باعث مقامی افراد کی نقل مکانی جاری

ویب ڈیسک: لوئر کرم جھڑپوں کے باعث مقامی افراد کی نقل مکانی جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹل ارشد افریدی کا کہنا ہے کہ لوئر کرم سے تحصیل ٹل کو ہزاروں خواتین اور بچوں نے رات گئے نقل مکانی کی، اس دوران 15 سو زائد افراد کیلئے سرکاری عمارتوں میں کمرے خالی کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر خاندانوں کو علاقہ عوام نے اپنے گھروں میں پناہ دے رکھی ہے، ضلعی انتظامیہ نقل مکانی کرنے والوں کیلئے انتظامات کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ مسلح افراد نے بگن مارکیٹ، علیزئئی میں مارکیٹ کو آگ لگا دی، مذکورہ علاقے میں گزشتہ روز مسافر گاڑیوں پر حملہ کیا گیا تھا، اس کے بعد سے کرم ایجنسی کے مختلف مقامات پر شدید جھڑپوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لوئر کرم جھڑپوں کے باعث مقامی افراد کی نقل مکانی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس (ر) عبدالشکور الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کے سربراہ مقرر