ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں پولیس اہلکاران کو ڈی پی او کی جانب سے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ پولیس اہلکاران صوبہ سے باہر جلسے و جلوس میں نہ جائیں۔
آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور کی ہدایت پر ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاران صوبہ سے باہر جلسے و جلوس میں نہ جائیں۔
ڈی پی او کے مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بطور گن مینز تعینات پولیس اہلکاران کسی اور صوبہ میں داخل ہونے سے گریز کریں، پولیس سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بنے، جبکہ خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی کی جائَے گی۔
Load/Hide Comments