ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خِبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کا اختلافات کا اعتراف ایسے وقت سامنے آیا جبکہ احتجاج کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ اپنے اختلافات ایک طرف رکھ دیتے ہیں جب بات بانی پی ٹی آئی کی آتی ہے، بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔
جنید اکبر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ وزیرعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ آج بھی اختلاف ہے، جس کی وجہ سب کو پتہ ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ٹویٹ کی تھی جس پر آج بھی قائم ہوں کہ شکیل خان ایماندار ہے۔ شاید اس ٹویٹ پر وزیرعلیٰ ناراض ہوگئے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میں اج بھی پارٹی کے ساتھ جڑا ہوا ہوں، ڈی چوک میں سب سے زیادہ مالاکنڈ کے ورکرز کی گرفتاری ہوئی۔ جب بات بانی پی ٹی آئی کی آتی ہے تو اختلافات ایک جگہ رکھتے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔ یاد رہے کہ ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر نے ایک بار پھر وزیراعلی خیبر پختون خوا سردار علی امین گنڈاپور سے اپنے اختلافات کا اعتراف کر لیا.
Load/Hide Comments