ویب ڈیسک: سانحہ کرم پر خیبرپختونخوا بار کونسل کا کل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بار کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر کی عدالتوں سے کل بائیکاٹ ہوگا، اس دوران بار کونسل کی جانب سے امن و امان بحالی کے لیے 15 روز کی ڈیڈلائن بھی دی گئی ہے۔
بار کونسل ذرائع کے مطابق 15 روز بعد وکلاء پشاور سے پارا چنار تک امن مارچ کریں گے، حکومت اور ادارے اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوچکے، خیبرپختونخوا حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی بجائے سیاسی مسائل اور دھرنوں میں مصروف ہے۔
صوبائی بار کونسل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پارا چنار کے لیے فوری پی آئی اے پروازیں اور ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائے تاکہ ادویات اور خوراک کی فراہمی کا بندوبست کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ سانحہ کرم پر خیبرپختونخوا بار کونسل کا کل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments