مطالبات پورے ہونے تک واپس نہیں

مطالبات پورے ہونے تک واپس نہیں آئِیں گے، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ انشا اللہ 24 نومبر کو ہم سب ڈی چوک پہنچیں گے، اور مطالبات پورے ہونے تک واپس نہیں آئِیں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد شروع ہونگے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے جو حکم ملا ہے، اس پر ہر صورت عمل کروں گا، میرا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، جو وہ کہیں گے کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسی عالم میں انہوں نے موٹر وے اور شاہراہیں بند کر دیں، ہمارا احتجاج پرامن ہے، حکومت سڑکیں بلاک کر کے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی، دیگر قیدیوں کی رہائی اور مطالبات پورے ہونے تک واپس نہیں آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا گزشتہ احتجاج میں بھی راستے بند ہونے کے باوجود اسلام آباد پہنچے تھے، وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹر وے اور شاہراہیں بند کر دیں۔ ہمارا احتجاج پرامن ہے، حکومت ملک کو بلاک کر کے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: شرقی کی حدود میں ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا