گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری احکامات منسوخ

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری احکامات منسوخ کر دیئے گئے۔
اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے احکامات پشاور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں منسوخ کر دیئے گئے ہیں ۔
عدالت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپ پختونخوا کو 18 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کیلئے کھو سکتا ہے، حماس