دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے

جلسے، دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، وزیرداخلہ کا بیرسٹرگوہر کو فون

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو فون کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات سے آگاہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم نامہ کی روشنی میں جلسے، دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو فون کر کے عدالتی ہدایات سے آگاہ کیا، ٹیلیفونک رابطہ کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے بیرسٹر گوہر پر صورتحال واضح کرتےہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلسے، دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے 80 رکنی وفد کی 24 نومبرسے 27 نومبر کی مصروفیات و تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطحی وفد 24 نومبر کو جبکہ بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وفاقی وزیر داخلہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس حوالے سے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

مزید پڑھیں:  سوات :پولیس چوکی میں شہری کو قتل کرنے میں ملوث 3پولیس اہلکارگرفتار