علی امین اور بشریٰ بی بی

علی امین اور بشریٰ بی بی فساد کی پلاننگ کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین اور بشریٰ بی بی فساد کی پلاننگ کر رہے ہیں، لیکن یاد رکھیں کسی صورت اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے، دہشتگرد جب باہر آتے ہیں تو موٹرویز بند کرنا پڑتی ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، اس وقت بانی پی ٹی آئی لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں، کیا شہریوں کو بلوائیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اسلام آباد میں فساد برپا نہیں کرنے دیں گے۔
صوبائِ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاراچنار میں آگ لگی ہوئی ہے، 40 سے زائد افراد شہید ہوئے، ان میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، علی امین کو چاہئے تھا وہ پاراچنار جاتے اور جرگہ میں بات کرتے لیکن انہیں فکر ہی نہیں، علی امین اور بشریٰ بی بی فساد کی پلاننگ کر رہے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے کہا کبھی ہم نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، تو کیا یہ جلاؤ گھیراؤ پرامن احتجاج تھا، انہوں نے کہا کہ پہلا دورہ بانی پی ٹی آئی نے سعودی عرب کا کیا، جو عمران خان نے مانگا سعودی عرب نے دیا، جہاں سے شریعت شروع ہوئی وہاں سے ختم کرنے کا الزام لگا رہے ہو، آپ لوگوں کو سعودی عرب پر الزام لگاتے شرم نہیں آئی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا بیان حکومتی اداروں اور خارجی تعلقات کو خراب کرنے کی سازش ہے، بانی پی ٹی آئی کے ہاتھوں جب بھی ہوا ملک کا بیڑہ غرق ہی ہوا، جب جب دہشتگرد باہر نکلتے ہیں موٹرویز بند کرنا پڑتی ہے، پی ٹی آئی ایک دہشتگرد تنظیم ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی ظلم اور بربریت جاری، مزید 48فلسطینی شہید