ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا وفد پاراچنار پہنچ گیا، ضلع کرم میںقیام امن کیلئے جرگہ جاری ہے. صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وفد وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ضلع کرم میں امن و امان کا جائزہ لینے اور بحالی امن کے لیے جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے کرم گیا تھا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا وفد کے ہیلی کاپٹر کے قریب مبینہ فائرنگ کی اطلاعات، تاہم فائرنگ سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعہ پر گورنر خیبرپختونخوا نے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار خیبرپختونخوا حکومت کا وفد محفوظ طریقے سے پہنچ گیا۔
ہیلی کاپٹر میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وفد وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ضلع کرم میں امن و امان کا جائزہ لینے اور بحالی امن کے لیے جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے کرم گیا ہے۔ وفد میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، کمشنر کوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ سمیت دیگر اعلی افسران شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا وفد پاراچنار پہنچ گیا، ضلع کرم میںقیام امن کیلئے جرگہ جاری ہے.جس میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ، چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام شریک ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ علاقے میں فائرنگ معمول کی بات ہے، ہیلی کاپٹر کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا ہے۔
ادھر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سرکاری ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں وفد اور ہیلی کاپٹر کا محفوظ رہنا تسلی بخش ہے۔ ضلع کرم میں قیام امن کے لیئے سنجیدہ کوششیں بروئے کار لانی ہونگی۔
Load/Hide Comments