ویب ڈیسک: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں جرگے کے ذریعے معاملات حل کرنے کیلئَے کوشاں ہیں، ہے تاہم مختلف علاقوں میں ابھی بھی فائرنگ جاری ہے۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مزید کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ابھی تک جو بھی ہوا، اس پر انتہائی افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کوشش ہے کہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جرگے کے ذریعے معاملات حل کرنے کیلئَے کوشاں ہیں، تمام علاقوں میں فائر بندی کی جانی چاہئے۔ قبائلی عمائدین سے اس حوالے سے ملاقاتیں جاری ہیں، امن جلد بحال کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے دستے مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔
Load/Hide Comments