24نومبر احتجاج میں ممکنہ دہشت گردانہ

24نومبر احتجاج میں ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا تھریٹ الرٹ جاری

ویب ڈیسک: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے 24نومبر احتجاج میں ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے پی ٹی آئی کے 24نومبر احتجاج میں ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
الرٹ کے مطابق فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشت گردی کر سکتی ہے، فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بڑے شہروں میں دہشت گردی کر سکتے ہیں۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخلےکی اطلاعات ہیں۔
نیکٹا کی جانب سے جاری ہونے والے تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ خطرے کے پیش نظر اقدامات کے لیے چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جیز، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار