لیوی اہلکاروں کی سیاسی جلسے جلوسوں

لیوی اہلکاروں کی سیاسی جلسے جلوسوں میں شرکت پر پابندی، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ میں لیوی کمانڈنٹ کی جانب سے لیوی اہلکاروں کی سیاسی جلسے جلوسوں میں شرکت سے روکنے کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اور کمانڈنٹ مالاکنڈ لیوی کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی شخصیات کے سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں پر صوبے کے اندر یا باہر جانے پر پابندی ہو گی۔
لیوی لمانڈنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لیویز اہلکار کسی سرکاری وسائل کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرینگے۔ خلاف ورزی کی صورت میں اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
یاد ر ہے کہ لیوی اہلکاروں کی سیاسی جلسے جلوسوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں ادویات فراہمی، وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا