صوبائی حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری

دہشتگردی کا خطرہ، صوبائی حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

ویب ڈیسک: دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔
کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ الرٹ کی روشنی میں اور دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ فتنہ خوارج عوامی جلسے جلوسوں کو ٹارگٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لہذا کسی بھی قسم کی سماجی یا سیاسی سرگرمی کے لیے عوام الناس کے اجتماع پر گریز کیا جائے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ خود بھی گھروں میں رہیں اور اپنے پیاروں کو بھی گھروں میں محفوظ رکھیں۔ آپ کی زندگی آپ کا مستقبل آپ کے بچوں کی زندگی آپ کے بچوں کا مستقبل ہر چیز سے اہم ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی کا امکان، معاہدے کے قریب ہیں، امریکہ