فریقین کے درمیان سیز فائر

فریقین کے درمیان سیز فائر اور پائیدار امن کا قیام ترجیح ہے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ضلع کرم کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان سیز فائر اور پائیدار امن کا قیام ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر حکومتی وفد ضلعی عمائدین سے جرگہ کر رہا ہے، کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ آج اہل تشیع کے رہنماؤں سے تفصیل سے ملاقاتیں ہوئیں، اس دوران مسائل کے حل کے لیے ان رہنماوں سے گفتگو مثبت رہی۔ اگلے مرحلے میں اہل سنت کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان سیز فائر اور پائیدار امن قائم کرنا ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی واضح ہدایات ہیں کہ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔
بیرسٹر سیف کی پاراچنار میں ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی تردید
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پاراچنار میں ہیلی کاپٹر پر فایرنگ کی تردید کی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم کرم میں موجود ہیں، ہمارے ہیلی کاپٹر پر کسی قسم کی فائرنگ نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں بغیر ڈرائیور چلنے والی میٹرو سروس شروع