ویب ڈیسک: اسرائیلی فورسز کے بیروت اور غزہ پر حملے کے دوران مجموعی طور پر 85 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ان میں47 لبنانی اور 38 فلسطینی شامل ہیں.
اسرائیلی فورسز کے وسطی بیروت کے رہائشی علاقے پر حملوں کا سلسلہ تادیر جاری رہا جس میں 47 شہری شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی مضافاتی علاقوں حدث اور چویفت کو بھی نہیں بخشا اور بارود برسا دیا۔
ذرائع کے مطابق ان مضافاتی علاقوں میں صیہونی حملوں میں 5 لبنانی شہری شہید ہوئے ہیں۔ دوسری جانب یہ بھِ بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے بیروت کے علاقوں حدث، برج البرجنہ سے جبری انخلاء کے احکامات تک جاری کر دیئے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ دیگر علاقوں تک بھی پھیل گیا، اس دوران لبنان کے تاریخی شہر طائر کے ساحل پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو ماہی گیر شہید ہو گئے۔
دوسری طرف لبنان میں حزب اللہ کی اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، حزب اللہ نے اسرائیل میں راکٹ فائر کئے جس کی ذمہ داری بھی قبول کر لی۔ یاد رہے کہ اسرائیلی حملوں میں تاحال 3ہزار سے زائد لبنانی شہری شہید جبکہ 15 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز کے بیروت اور غزہ پر حملے کے دوران 47 لبنانی جبکہ 38 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کے محکمہ صحت نے اگلے 24 گھنٹوں میں ایندھن کی کمی کے باعث ہسپتال کے بند ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ہے۔
Load/Hide Comments