تمام ٹرینیں بند

پی ٹی آئی احتجاج: لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان تمام ٹرینیں بند

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان تمام ٹرینیں فوری بند کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے کی جانب سے پشاور سے راولپنڈی، لاہور سے راولپنڈی جبکہ ملتان اور فیصل آباد سے راولپنڈی کے درمیان تمام ٹرین سروس بند کر دی گئیں ۔
ریلوے حکام کے مطابق آج اتوار 24نومبر کی تمام 25 ریل گاڑیوں کی بک ٹکٹیں بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ اتوار کی تمام گاڑیوں کے مسافروں کو ٹکٹوں کے پیسے فوری واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ریلوے اسٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا داخلہ بھی مکمل بند کرکے اسٹیشن سیل کر دیا گیا۔
مسافروں کو اسٹیشن کے عارضی ٹکٹ گھر سے ہی بکنگ ٹکٹوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان و دیگرپرفرد جرم عائد