ویب ڈی سک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی سلطنت کو دوام دینے کیلئے جعلی حکومت نے لاشیں گرانے کا پلان بنایا ہوا ہے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کہ ڈی چوک میں کنٹینرز پر سبز کپڑا چڑھانا جعلی حکومت کے مذموم عزائم ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سبز کپڑا کروما کے طور پر استعمال کرکے جعلی حکومت جعلی ویڈیو کے ذریعے پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کے منصوبے بنا رہی ہے
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حواس باختہ حکومت نے پاکستان کو کنٹینرستان بنایا ہوا ہے، کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کرنے سمیت خندقیں بھی کھودی گئی ہیں، جعلی حکومت نے لاشیں گرانے کا پلان بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں کنٹینرز پر سبز کپڑا چڑھانا جعلی حکومت کے مذموم عزائم ظاہر کرتا ہے، سبز کپڑا کروما کے طور پر استعمال کرکے جعلی حکومت جعلی ویڈیو کے ذریعے پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کے منصوبے بنا رہی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے مذموم عزائم سے عوام باخبر رہے، پرامن احتجاج روکنے کے لیے جعلی حکومت نے ایک ہفتے سے پورے ملک کو بند کیا ہوا ہے، شاہراہوں کی بندش سے ایمبولنس سروس بھی شدید متاثر ہے، مریضوں کو ہسپتال نہ پہنچنے کے باعث کئی اموات واقع ہوئی ہیں۔
Load/Hide Comments