خیبرپختونخوا کے دہشتگرد

خیبرپختونخوا کے دہشتگرد پنجاب میں غنڈہ گردی کریں گے،عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے دہشتگرد پنجاب میں غنڈہ گردی کریں گے، ہماری انقلابی باجی بشری قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سوئی ہوئی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ انقلابی جنگجو ابھی سورہے ہیں، ان کے آدھے لوگ آج بھی ورک فرام ہوم اور ورک فرام سٹی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج فائنل کال ڈے ہے، فساد،جہاد،مرومارو ڈے یا اللہ جانے آج کونسا ڈے ہے، سنا ہے بڑے دنوں سے تیاری ہو رہی تھی، پنجاب میں پی ٹی آئی کے 104 ایم پی ایز ہیں مگر کہاں ہیں؟ جنہوں نے انقلاب لانا ہے وہ سب جنگجو سورہے ہیں، ان کے تین چار گروپس میں جو پیغامات چلے وہ بھی نامعلوم لوگوں کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج سکون ہے لوگ ناشتہ اور چھٹی منارہے ہیں، آج وہ دہشتگرد تماشہ لگائیں گے جو خیبرپختونخوا کی سرحد عبور کریں گے، خیبرپختونخوا کے دہشتگرد پنجاب میں غنڈہ گردی کریں گے، ہماری انقلابی باجی بشری قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سوئی ہوئی ہیں، بغاوت کا سرغنہ بھی انقلاب میں شرکت نہیں کرسکتا، جو متعلقہ خاندان ہے وہ انقلاب میں شرکت نہیں کر سکتا۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عام آدمی اور عام شہری ہی انقلاب میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں گے، اس خبر کا انتظار ہے کہ قاسم اور سلمان نے پاکستان کیلئے ٹکٹ کٹا لی، ان کے اپنے بچے سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں، یہ سرکاری ملازمین کو احتجاج میں لاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو پیغام کے بعد بشری بی بی کا نمبر ہی بند ہے، بشری بی بی نے اپنے پیغام میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، بشری بی بی کو تمام سوالات کے جوابات دینے پڑیں گے، یہ بھی نہیں پتا کہ علی امین گنڈاپور بھی نکلیں گے یا نہیں، علی امین گنڈا پور نے واپس بھی جلدی جلدی ہی جانا ہوتا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج بھی ان کے آدھے ورک فرام ہوم اور آدھے ورک فرام سٹی کریں گے، ایسے نہ کریں آپ کو اسلام آباد جانا ہے، آپ نے جاکر اڈیالہ جیل کے پھاٹک کھلوانے ہیں، ان کو تکلیف یہ ہے ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ کل ایف 10سٹوڈیو اپارٹمنٹس سے تین دہشتگرد گرفتار ہوئے ہیں، وہ جہادی آج کے فتنہ مارچ میں شرکت کیلئے تشریف لائے ہوئے تھے، مطلوب دہشتگرد گرفتار ہو رہے ہیں جو اس احتجاج میں شرکت کیلئے آئے، لاہور اور پنجاب کے لوگ فتنہ ،فساد کیلئے نہیں نکلیں گے، صرف چند ٹولیاں نکلیں گی پھر گلیوں میں بھاگ جائیں گے، انقلاب کو دیکھ کر بھاگتے نہیں بلکہ ڈٹ جاتے ہیں، یہ پولیس وین کو دور سے دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے بتی چوک میں آنے کا پروگرام بنایا ہے، ہم بھی انتظار کررہے ہیں ،آپ آئیں بھاگنا مت، کل لاہور لبرٹی چوک بھی کوئی نہیں نکلا مزہ ہی نہیں آیا، نیکٹا کاکے پی کیلئے ایک تھریٹ الرٹ آیا ہے، اب بھی تھریٹ الرٹ ہے کہ ناخوشگوار حالات پیدا ہوسکتے ہیں اس لییسکیورٹی کی تیاریاں ہمیں زیادہ کرنی پڑیں گی۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے، علی امین گنڈاپور ایہاں آکر بیٹھ جائیں گے پھرپیچھے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کون ہوگا؟ علی امین گنڈاپور نہ کرم گئے نہ پاراچنار، علی امین گنڈاپور نے اپنے لیڈر کو بھی سبز باغ دکھائے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل2024 منظور، وی سی مدت 4سال مقرر