ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی فائنل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ احتجاج ملتوی ہوگا نہ ہی کوئی واپسی ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور پارلیمنٹیرینز کے اہم اجلاس میں آج ہونے والے احتجاج سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی گئی۔
اجلاس میں تحریک انصاف پنجاب سمیت خیبر پختونخوا کی قیادت نے شرکت کرکے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت اور تبادلہ خیال کیا ۔
اجلاس کے دوران بدلتی صورتحال اور آج کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی فائنل کی گئی جبکہ وفاقی حکومت کو بیرسٹر گوہر کے ذریعے احتجاج موخر نہ کرنے کا جواب دیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج ملتوی نہیں ہوگا اور واپسی بھی نہیں ہوگی تاہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ بات چیت نہیں بلکہ بانی کی رہائی پر احتجاج سے واپسی ہوگی۔
اجلاس میں حکمت عملی کے تحت کارکنان کو ہر قمیت پر ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی گئی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ کارکنان، قائدین، ایم این ایز اور ایم پی ایز الگ الگ پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
Load/Hide Comments