ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت کے معاملے پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آمنے سامنے آگئے ۔
ذرائع کے مطابق آج سابق وزیراعظم عمران خان کی اہشیہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان احتجاج میں حصہ لینیکے معاملے پر پر تکرار اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔
پارٹی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے قافلے کی قیادت کرنے کی خواہاں ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
دونوں کے درمیان لڑائی اور سخت جملوں کے تبادلے کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی میں بیٹھی رہیں جبکہ علی امین واپس اپنے گھر چلے گئے۔
دوسری جانب گزشتہ رات پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق احتجاج ہر صورت ہوگا اور رکاوٹوں کی صورت میں پلان بی پر عمل کیا جائے گا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے، جہاں رکاوٹیں ملیں گی اسی جگہ پر احتجاج شروع کر دیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ٹرانسپورٹ سسٹم روک دیا گیا ہے، موٹروے بھی بند کر دی گئی ہے اور رکاوٹیں بھی لگائی گئی ہیں لیکن جیسے ہی اسلام آباد کھلے گا اسی دن اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کر دیں گے۔
Load/Hide Comments