ویب ڈیسک: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاون میں مشاورتی نشست ہوئی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے شرکت کی۔
وزیراعظم اجلاس کے دوران سپیکر قومی سمبلی اور پنجاب اسمبلی کو ّپیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی فائنل کال کی احتجاجی صورتحال بھی زیرغور آئی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے۔
Load/Hide Comments