پی ٹی آئی سے خیر کی توقع

9مئی کے بعد پی ٹی آئی سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی،احسن اقبال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ9مئی کے بعد پی ٹی آئی سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی کارروائی ہے
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملکی حفاظت کیلئے کئی اقدامات ناگزیر ہو جاتے ہیں، تمام پاکستان سے تکلیف کے لیے معذرت ہے، امید ہے آج پی ٹی آئی کا ناٹک ختم ہوجائے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی کارروائی ہے، بانی پی ٹی آئی بیگناہ ہیں تو عدالت کے سامنے ثبوت دیں، اگر عدالت کے سامنے کلئیر ہوتے ہیں تو تب ہی رہائی ممکن ہے، ہم نے بھی عدالتوں میں اپنی کیسز کا سامنا کیا تھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ماضی میں ان کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کر چکی ہے مگر انہوں نے حکومت کی نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھایا، عسکری تنصیبات پر حملے کیے گئے اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ 9مئی کے بعد پی ٹی آئی سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی، انتشار پیدا کرنے کا مقصد ملکی حالات خراب کرنا ہے، خیبر پختونخوا کے وزیراعلی کی پاراچنار پر کوئی توجہ نہیں ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا یہ لوگ آج بھی منتظر ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کو جیل سے نکالے، یہ مافیا اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے دھرنے دیتا رہا، اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھ کر ملک کو چلایا گیا، تمام پاکستان سے تکلیف کے لیے معذرت ہے۔

مزید پڑھیں:  26ویں آئینی ترمیم پر فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ نہیں ہوگا، فیصل واڈا