ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہفتے کی شب ہونے والی تیز بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ وادی کاغان اور وادی نیلم میں برفباری ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ شب ہونے والی تیز بارش کے نتیجے میں موسم سرد ہو گیا ہے ۔
دوسری جانب وادی کاغان کے پہاڑوں اور ناران میں برفباری ہوئی، اس کے علاوہ بابو سر ٹاپ، بٹہ کنڈی، جھیل سیف الملوک میں بھی ہفتے کو برفباری ہوئی۔
وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوئی جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا۔
چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم تتہ پانی کے مقام پر عارضی طور پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی۔
Load/Hide Comments