وزیراعلیٰ گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ

وزیراعلیٰ گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ پنجاب داخل،پیش قدمی جاری

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ پنجاب میں داخل ہو گیا جس کے بعد اسلام آباد کی جانب پیش قدمی جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا مرکزی قافلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں اٹک میں غازی بروتھہ نہر کے پل پر موجود ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کاقافلہ بھی پنجاب میں داخل ہو چکا ہے ۔
اس سے قبل صوابی پہنچنے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاکہ ہر حال میں اسلام آباد ڈی چوک پہنچیں گے، چورورں کو بھگا کر دم لیں گے۔
عمران خان کی کال پر اسلام آباد کی جانب مارچ اور ڈی چوک پر احتجاج کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ پشاور سے صوابی پہنچنے کے بعد اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گیا تھا جبکہ بشریٰ بی بی بھی قافلے میں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ ڈی چوک کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور سے روانہ ہوا تھا ،وزیراعلیٰ ہائوس پشاور سے روانگی سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کارکنوں کے ہمراہ دعا مانگی ۔
صوبائی وزیر پختون یار نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں روانہ ہونے قافلے میں پی ٹی آئی کے رہنماء اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پشاور سے صوابی پہنچے جہاں پر صوبے سے آئے دیگر قافلے بھی موجود تھے، مغرب کی نماز ادائیگی کے بعد علی امین گنڈا پور نے کنٹینر پر چڑھ کر کارکنان سے مختصر خطاب اور اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کا اعلان کیا۔
وزیراعلی نے صوابی میں کارکنان سے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور عمران خان کی رہائی تک واپس نہیں آنا۔
بشری بی بی بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے قافلے میں شامل ہیں جبکہ قافلے کی قیادت علی امین گنڈا پور ہی کررہے ہیں۔
قبل ازیں شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ورکر کے شانہ بشانہ عمران خان کے دیے گئے اہداف کے حصول کے لیے اسلام آباد جا رہی ہیں، کر کو اس وقت اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔
فیض آباد انٹرچینج کے قریب پہنچنے والی چند افراد کی ٹولی کو پولیس نے منتشر کر دیا جبکہ پولیس کو اپنی جانب بڑھتا دیکھ کر جمع ہونے والے سوہان کی جانب بھاگ پڑے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے فیض آباد پل کے قریب وفاقی پولیس کی شیلنگ بھی شروع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے فیض آباد میں پولیس اہلکاروں پر پتھرا ؤکیا اور اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہونے کی وجہ سے شرپسند عناصر اپنے مقاصد میں تاحال ناکام رہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں 400سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے پر غور