کرم میں مزید 12افرادجاں بحق

کرم میں حالات کشیدہ ، فائرنگ سے مزید 12افرادجاں بحق

ویب ڈیسک: کرم میں حالات مسلسل کشیدہ ، فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید 12افرادن جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 31ہو گئی ہیں جبکہ تین روز سے جاری جھڑپوں کے دوران فائرنگ واقعات میں 175افراد جاں بحق جبکہ 80سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات سے بگن، علیزئی، بالشخیل، خار کلے، مقبل اور کنج علیزئی میں جھڑپیں جاری ہیں۔
لڑائی میں تیزی اس وقت آئی جب طوری قبیلے کے مسلح لشکر نے لوئر کرم کے دیہاتوں، کالو کنج، بادشاہ کوٹ اور بگن بازار کو نذر آتش کرکے لوٹ مار کی۔
ذارئع نے بتایا کہ بگن عمائدین کے مطابق طوری قبائل کے لشکر نے کئی بے گناہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آگ لگا کر جلا دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  چمن میں شدید سردی، سوختنی لکڑی کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ