2شدت پسند گروپوں کے درمیان فائرنگ

ٹانک میں 2شدت پسند گروپوں کے درمیان فائرنگ ،5ہلاک

ویب ڈیسک: ٹانک میں 2شدت پسند گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ٹانک کے تھانہ سراغر کی حدود خیسرائی میں پیش آیا جہاں 2شدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں شاہین گروپ کے 5شدت پسند ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تصادم کے نتیجے ہلاک ہونے والوں کا تعلق عصمت اللہ شاہین گروپ سے بتایا جارہا ہے ۔
فائرنگ کے تبادلے میں کئی عسکریت پسندوں کے زخمیوں کی اطلاعات بھی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی: طلباء یونین کی بحالی سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور