راولپنڈی میں 3دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں چکری کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی اس دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ دو فرار ہو گئے جن کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر، رائفلیں، آئی ای ڈی بم، گولیاں، بارودی مواد برآمد کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد راولپنڈی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں فتنہ الخوارج کی ممکنہ دہشتگردانہ کارروائیوں کا تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں دہشتگردی کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر