مذاکرات کا وقت ختم

مذاکرات کا وقت ختم، عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا: عارف علوی

ویب ڈیسک: سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا، حکومت کے پاس کوئی چارہ نہیں اب عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا ۔
پشاور سے قافلہ کے ہمراہ جانے والے سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ملک اورعدلیہ کوآزاد کرناہوگا، بانی پی ٹی آئی نے آج تک کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، اسی لیے اگر الیکشن کے دن 70 فیصد لوگ ہمارے ساتھ تھے تو آج 90 فیصد لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج تک بانی پی ٹی آئی کی کوئی کال ناکام نہیں ہوئی، مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، حکومت کو عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا کیونکہ ان کے اس کے علاوہ کئی اور چارہ نہیں ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھا دنیا سوال اٹھا رہی ہے کہ یہ لوگ اپنے ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے جان دینیکو تیار ہوں۔
دوسری طرف وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی کارروائی ہے، بانی پی ٹی آئی بیگناہ ہیں تو عدالت کے سامنے ثبوت دیں۔

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کی درخواست سماعت کیلئے مقرر