بشریٰ بی بی بھی روانہ

بشریٰ بی بی بھی وزیراعلیٰ گنڈاپور کےقافلے میں اسلام آباد روانہ

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے قافلے میں پشاور سے روانہ ہو گئی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں گئی ہیں، صوبائی وزیر پختون یار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی بھی قافلے میں موجود ہیں، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کو لیڈ کر رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بشری بی بی طبیعت کی خرابی کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی ،ا س کے بعد یہ اطلاع بھی سامنے آئی تھی کہ بشری بی بی کا نمبر مسلسل بند جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ احتجاج میں شرکت کیلئے بشریٰ بی بی بھی پشاور سے نکل گئی ہیں۔
دوسری جانب بشری ٰبی بی کا کہنا تھا کہ ہم ورکر سے اس کی فیملی کی شمولیت کی توقع رکھتے ہیں تو خان کی فیملی سب سے پہلے اس مارچ کا حصہ ہوگی، خان کے دیے گئے اہداف کامیابی سے حاصل کریں گے۔
قبل ازیں بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے احتجاج کو لیڈ کرنے کے معاملے پر علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی کے درمیان تنازع کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور میں احتجاج کے معاملے پر کسی قسم کا تنازع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1لاکھ 3ہزارپوائنٹس کی حدچھو گیا